ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:پچھڑی دیہات ہوڈیل میں ہاڈولی گرام پنچایت کی مثالی گرام سبھا

بھٹکل:پچھڑی دیہات ہوڈیل میں ہاڈولی گرام پنچایت کی مثالی گرام سبھا

Sat, 18 Feb 2017 20:04:04    S.O. News Service

بھٹکل:18/فروری    (ایس او نیوز)جہاں مسائل ہیں وہاں عوامی نمائندے ، افسران فور ی طورپر پہنچ کر انہیں حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے، اسی طرح جہاں حکومتوں کی طرف سے سہولیات و دیگر منصوبہ جات سے استفادہ  کرنا چاہئے وہاں عوام پہنچ کر حاصل کریں، اس میں اگر کہیں کوئی رکاوٹ یا اشکال پیش آتی ہے تو میں اپنی طورپر مداخلت کرتے ہوئے آپ کا ساتھ دینے کے لئےئ بالکل تیار رہنے کی بات ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا  نے کہی۔

18-bkl-03-haduvalli_12.jpg

وہ یہاں تعلقہ مرکز کی طرف سے قریب 30کلومیٹر دور سہولیات سے محروم پچھڑی دیہات ہوڈیل نامی دیہات میں منعقدہ  ہاڈولی گرام پنچایت کی گرام سبھا میں بات کررہے تھے۔ میٹنگ میں البرٹ دیکوستھا نے کہاکہ روڈ لائٹ ، کمبری اتی کرم جیسے مسائل سے دوچار ہوڈیل جیسی پچھڑی دیہات میں رہائش پذیر معصوم درج فہرست طبقہ کے پاس  تعلقہ کے افسران اورعملے کو کھینچ لاکر ہاڈولی گرام پنچایت انتظامیہ کی بہترین کوشش کئے جانے پر مبارکبادی دیتے ہوئے ستائش کی۔ انہوں نے دیہاتیوں کو اطلاع دی کہ دیہات کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے موسمِ باراں میں مریضوں کو کمبل لپیٹ کر ڈھو لے جانے کی سنگین حالات کو دیکھتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے قریب 6کلومیٹر سڑک کی منظوری کے لئےحکومت کو پیش کش ارسال کی ہے۔ بڑے باگ، ہینجلے ، کولواڑی، ہیجیلودیہات میں پینےکے پانی کے مسئلے کو لے کر بہت جلد حل کرنےکا تیقن دیاتو اتی کرم مسئلہ کے متعلق اعلیٰ افسران سے گفتگو کرنے کی بات کہی۔ ہوڈیل میں سرکاری اسکول کے دوکمروں کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی سے درخواست کرکے امداد حاصل کئے جانے کا تیقن دیا۔ تعلقہ پنچایت ممبر جئے لکشمی گونڈ نے اس موقع پر پچھڑی دیہات میں گرام سبھا میں سرکاری افسران کی شرکت پر کہاکہ مزید اعلیٰ افسران اس میں شریک ہوتے تو اور بہتر ہونے کی بات کہی۔ میٹنگ میں تعلقہ کے زرعی، تعلیمی ، نقل وحمل، پنچایت راج، انجنئیرنگ ، فاریسٹ ، تحصیل ، اطفال  محکمہ جات کے افسران ، عوامی نمائندے حاضر رہ کر اپنے اپنے محکمہ جات کی جانکاری دی اور گرام پنچایت حدود کےمختلف مسائل پر وضاحت پیش کی۔ گرام پنچایت صدر شری دھر منجو شٹی نے میٹنگ کی صدارت کی۔ گرام پنچایت ممبر ستیش مراٹھی ، نائب صدر ناگوینی گونڈ، ممبران گنیش نائک، منجو، وسنتی ، منگلا ، شیاملا، جئے شری موجود تھے۔ ولیج اکاؤنٹنٹ نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی تو پنچایت آفیسر نے افتتاحی کلمات اور شکریہ اداکیا۔


Share: